سوات(سپاٹ سٹوری): خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات 2022 کے منتخب اراکین نے آج حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقاریب ضلع کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور دیگر مقامات پر منعقد کی گئیں جس میں متعلقہ ممبران نے شرکت کی۔جنرل ممبران اور تحصیل چیئرمینوں کے علاوہ خواتین اور اقلیتی ممبران نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف برداری کے سلسلے میں ایک تقریب ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی جس میں 84 منتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف اٹھایا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریاض علی خان نے نو منتخب نمائندوں سے حلف لیا۔ یاد رہے کہ ضلع سوات میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ 2022 کو منعقد ہوئے تھے جس میں منتخب ہونے والے اراکین نے آج حلف اٹھایا۔
Comments
Post a Comment