سوات پی کے سات (PK-7) ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری ہے ، پولنگ کا عمل وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

کبل(سپاٹ سٹوری): سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی کے 7 سوات میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ اس وقت پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 88 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 220 ہے۔ حلقے میں کُل 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 308 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

Comments