واضح رہے کہ ڈکیٹ گروہ کے خلاف آپریشن میں ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے خود بھی حصہ لیا اور پولیس آفسران کے ساتھ شانہ بشانہ رہ کر گرفتار ی تک پورے آپریشن کی مانیٹرنگ کی۔ڈکیت گروہ کے گرفتار میں ضلع سوات کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اُوز سمیت ڈی پی اُو آفس میں نیا تعمیر شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے اہلکاروں اور ٹیکنیکل ٹیم نے بھر پور حصہ لیتے ہوئے آپریشن کو کامیاب بنایا۔ مذکورہ گینگ ضلع سوات کو عید کے دن سیر وتفریح کے لئے آئے تھے، کل شا م اپنے ایک جاننے والے بزنس مین جس کا تاج چوک میں مصالحہ جات کا کاروبار ہے اُس کے ساتھ کسی کے سفارش پر بطورمہمان ٹہرے تھے، ڈکیتی سے قبل مذکورہ بزنس مین سے واصف اور شیراز نے موٹر سائیکل لے کر سودا سلف کے بہانے بازار گئے تھے اور تھانہ مینگورہ کے حدود مکانباغ میں پامیر سُپر سٹور پر ڈکیتی کرنے کی ناکام کوشش کی، ڈکیتی کے ناکام کوشش کرنے کے بعد مذکورہ بزنس مین کو موٹر سائیکل حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم گھر واپس جا رہے ہیں، مینگورہ سے نکلنے کے بعد تھانہ غالیگے کے حدود مانیار میں بھی ایک سُپر سٹور میں تین بندوں نے ڈکیتی کی اور موٹر کار میں سوار ہو کرفرار ہونے کو کوشش کر رہے تھے کہ لنڈاکے کے علاقہ میں آپریشن میں شامل سپیشل موبائل جس کی نگرانی ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے حبیب سید خان کر رہے تھے پولیس جوانوں کے ہمراہ ڈکیت گروہ کو دھر لیا۔گرفتار ڈکیت گروہ کے خلاف تھانہ مینگورہ میں جرم 397/34اور تھانہ غالیگے میں جرم 392/397درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں۔
سوات(سپاٹ سٹوری): سوات میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈکیت گروہ نے تھانہ مینگورہ کے حدود مکانباغ میں پامیر سپر سٹور اور تھانہ غالیگے کے حدود مانیار میں سپر سٹور سے ڈکیتی کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تھانہ مینگورہ کے حدود مکانباغ میں واقع پامیر سپر سٹور پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ کے ذریعے لوٹنے کی ناکام کوشش کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوئے، تھانہ مینگورہ پولیس کو اطلاع ملتی ہی ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے فوری طور پر ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کو وقوعہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی پی اُو سوات نے فوری طور پر ضلع سوات کے تمام ایس پیسز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اُوز کو ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی قائم کرنے کا حکم دیا اور تمام چیک پوائنٹس کو الرٹ کردیااور ضلع سوات کے تمام ہوٹلز کو چیک کرنے کی بھی ہدایات دی۔ ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان، ایس ایچ اُو تھانہ بنٹر انور خان، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد عمر رحیم، ایس ایچ اُو تھانہ سیدو شریف فضل رحیم خان، انٹری پوائنٹ پر ایس ایچ اُو تھانہ شموزی روشن علی خان و دیگر پولیس آفسران نے تھانہ مینگورہ کے حدود میں تمام ہوٹلز اینڈ سرائے میں سرچ آپریشن شروع کی۔ اسی اثناء میں تھانہ غالیگے کے حدود مانیار میں بھی ایک سپر سٹور سے ڈکیتی کی واردات رپورٹ ہوئی۔ ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے حبیب سید خان کو اطلاع ملتی ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے اور ڈکیت گروہ کو گرفتار کرنے کی کوشش شروع کی۔ کچھ دیر بعد لنڈاکے کے قریب آپریشن میں شامل سپیشل موبائل جس کی نگرانی ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے حبیب سید خان کر رہے تھے، پولیس جوانوں کے ہمراہ ڈکیتی میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ڈکیت گینگ میں واصف خٹک ولد ہاشم علی خٹک سکنہ بنوں، ارشاد ولد شاہ نواز خان سکنہ بنوں، شاہد ولد نیاز خان سکنہ بنوں، نعمان ولد محمد گل سکنہ بنوں اور شیراز ولد شیر بہادر خان سکنہ نوشہرہ کلاں شامل ہیں۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے 2عدد پستول بمعہ 11عدد کارتوس، ایک عدد موٹر سائیکل، ایک عدد موٹر کار، 7عدد موبائل فونز، 12570روپے، دو عدد ATMکارڈز برآمد کرلی۔
Comments
Post a Comment