ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات نے گھی اور تیل کی نئے نرخ جاری کر دیئے۔

سوات (سپاٹ سٹوری): گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات نے مارکیٹ میں گھی اور تیل کی نئے نرخ جاری کر دیئے ہیں۔ نئے نرخ کے مطابق شیر بناسپتی 5 کلو کا پیک  2 ہزار روپے، فیملی بناسپتی 5کلو 2600 روپے، فیملی آئل 5 لیٹر 2 ہزار، شمع گھی 5کلو 2600روپے، شمع آئل 5 لیٹر 2750روپے، لوکل برینڈز 15.700 کلو 6300روپے، وزیر بناسپتی 14 کلو 5900 روپے، کوہی نور 5 کلو 2 ہزار روپے، افضل 5 کلو 1960 روپے، ڈالڈہ گھی 5 کلو 2750 روپے، اور ڈالڈہ آئل 5 لیٹر 2780 روپے پر فروخت کیا جائے گا۔

Comments