دریائے سوات کنارے بجری نکالنے اور کھدائی کرنے پر 24 افراد گرفتار، جیل بھیج دیئے گئے۔

سوات(سپاٹ سٹوری): کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی اور بجری نکالنے کی شکایات موصول ہونے پر ضلع انتظامیہ کو فوری قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کئے جس پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 24 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تین ایم پی او کے تحت مردان جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ سوات نے سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے زیر استعمال گاڑیوں کو بھی قبضے میں لیا ہے۔ کارروائی تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل بابوزئی میں عمل میں لائی گئیں اور 20 افراد کو خوازہ خیلہ اور چار افراد کو تحصیل بابوزئی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی دریائے سوات میں غیر قانونی ایکسکویشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کو اس سلسلے میں متعقلہ اداروں کے ذریعے سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے اور دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی کی نگرانی یقنی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ دریائے سوات کنارے بجری نکالنے، کھدائی کرنے اور دیگر غیر قانونی تعمیرات پر پہلے سے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔

Comments