سوات میں نیا نشہ عروج پر، ادویات کا مشروبات میں استعمال، نوجوان نسل تباہی کے طرف گامزن

سوات(سپاٹ سٹوری): سوات کے نوجوان نئے نشے کی لت میں پڑ گئے ہیں۔ ادویات کو مشروبات میں ڈال کر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس کے باعث مارکیٹ سے نشے کے ادویات غائب ہو گئے ہیں جس سے اصل مریضوں کو ادویات خریدنے میں  مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق نشے کی عادی افراد اور نوجوان اسٹینگ اور دوسرے مشروبات میں کھانسی اور الرجی کے ادویات کا استعمال کرکے خود کو مدہوش کرتے ہیں جو سراسر غلط ہے جس سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے ڈرگ ڈیپارٹمنٹ، ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات کا اسکے خلاف ایکشن لینا چاہیئے تاکہ نوجوان نسل اس غلط لت سے دور رہے، نوجوان نسل دن بہ دن نئے نشوں میں مبتلا ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹور حضرات ایسی ادویات جس میں نشہ ہو بغیر کسی ڈاکٹر کی ہدایت ، پریسکریپشن  یا نسخے کے بغیر دوا دینے سے گریز کریں۔

Comments