سوات سے تعلق رکھنے والے دو کوہ پیماؤں نے فلک سیر چھوٹی سر کردی، سوشل میڈیا پر انکے گم ہونے کی غلط افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

سوات(سپاٹ سٹوری): سوات سے تعلق رکھنے والے دو کوہ پیماؤں نے فلک سیر چھوٹی سر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما شہاب اور رحمت علی نے فلک سیر چھوٹی سر کردی ہے اور بہ خیر و عافیت پالوگا پہنچ گئے ہیں۔ سپاٹ سٹوری سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کوہ پیما شہاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر انکے گم ہو کی غلط خبر گردش کر رہی ہیں جبکہ ہم خیر و عافیت سے واپس پالوگا پہنچ گئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین غلط خبر پھیلانے سے گزر کریں۔ یاد رہے کے فلک سیر کی بلندی 5 ہزار 918 میٹر یعنی 19 ہزار 416 فٹ ہے۔

Comments