یونیورسٹی آف سوات میں یو ایس ای ایف پی(USEFP)کے زیر انتظام امریکہ و پاکستان یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام کے تحت ایک ہفتہ ورکشاپ جاری

سوات(سپاٹ سٹوری): یونیورسٹی آف سوات میں یو ایس ای ایف پی(USEFP)کے زیر انتظام امریکہ و پاکستان یونیورسٹی پارٹنرشپ گرانٹس پروگرام کے تحت ایک ہفتہ ورکشاپ جاریہوگیا۔ ورکشاپ کا اہتمام یونیورسٹی آف بنوں کے تعاون سے کیا گیا ہے،ورکشاپ کے افتتاحی دن وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات سارک گولڈ میڈلسٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور منتظمین کا شکریہ اداکیا،پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے کہا کہ ورکشاپ میں تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کو فروغ ملے گا،جس میں پیڈاگوجی،سسٹین ایبلٹی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر تفصیلی لیکچرز و گفتگو ہوگی،انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی آف سوات انہیں ہفتہ بار جاری رہنے والی ورکشاپ میں تمام سہولیات فراہم کرے گی اور اس دوران شرکاء کو بہت کچھ حاصل ہوگا اور ان کی علوم میں اضافہ بھی،وائس چانسلر نے ورکشاپ کے فوکل فرسنز سوات یونیورسٹی کے ڈاکٹر فاروق نواز خان اور یونیورسٹی آف بنوں کے ڈاکٹر زبیر کے کاوشوں کو بھی سراہا،ورکشاپ کے شرکاء میں یونیورسٹی آف سوات،یونیورسٹی آف چترال،شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگر اور وومن یونیورسٹی صوابی شامل ہیں-

Comments