یونیورسٹی آف سوات میں 14ستمبر کو اوپن ڈے کا مقصد سوات کے بچوں اور ان کے والدین کو اعلی تعلیم کے حوالے آگاہی دینا ہے، پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر

سوات(سپاٹ سٹوری): یونیورسٹی آف سوات میں 14ستمبر کو اوپن ڈے کا مقصد سوات کے بچوں اور ان کے والدین کو اعلی تعلیم کے حوالے آگاہی دینا ہے کہ نئے آنے والے طلباء کو کونسے شعبوں میں جانا ہے اور ان کیلئے طریقہ کار کیا ہوگا،نئے آنے والے طلباء کو داخلہ کیسے لینا ہے ان کیلئے ہاسٹل کی سہولیات سمیت تدریسی نظام اور دیگر شعبوں میں پریکٹیکل کام کے حوالے تمام معلومات فراہم کی جائیگی،ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات سارک گولڈ میڈلسٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے طلباء کیلئے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کیا،ویڈیو میں ڈاکٹر حسن شیر نے مزید بتایا کہ طلباء کو سمجھانا اور ان کی سہولت کیلئے 14ستمبر کو تمام شعبوں کے اساتذہ اور دیگر سٹاف موجود ہوگا جو آنے والے نئے طلباء اور ان کےوالدین کو اپنے اپنے شعبوں کے حوالے معلومات فراہم کرینگے اور ان کے مستقبل میں نوکریوں وغیرہ کے حوالے بھی آگاہی دینگے،ویڈیو پیغام میں دیگر اساتذہ کا کہنا تھا کہ اوپن ڈے کے دن طلباء کو فیس سٹرکچر،ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ سہولیات سمیت یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے حوالے اساتذہ اور دیگر سٹاف معلومات فراہم کرینگےجس سے نئے آنے والے بچوں کو داخلہ لینے اور شعبہ سیلکٹ کرنے میں کافی آسانی ہوگی،یاد رہے یونیورسٹی آف سوات نئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کے آنے کے بعد مین کیمپس چارباغ منتقل ہوچکی ہیں صرف کچھ ہی شعبہ جات باقی ہیں۔

Comments