افغانستان میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکا، امام مسجد سمیت 18افراد جاں بحق

ہرات(سپاٹ سٹوری) افغانستان کے صوبے ہرات کی مسجد کے باہر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے میں ممتاز عالم دین امام مسجد مجیب الرحمٰن انصاری سمیت18افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 21 زخمی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دھماکا مغربی شہر ہرات کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد ہوا جس میں امام مسجد اور ممتاز عالم دین مجیب الرحمٰن انصاری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین گزشتہ دو دہائیوں سے ملک میں مغربی حمایت یافتہ حکومتوں پر تنقید کے لیے پورے افغانستان اور وہ طالبان کے انتہائی قریبی ساتھیوں کے طور پر جانے جاتے تھے۔ طالبان کے چیف ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

Comments