سوات سے تعلق رکھنے والے تین کوہ پیماؤں نے پیر چناسی نانگا چھوٹی سر کردی ہے، کوہ پیما علی شہاب، محمد رحیم ارو ستار خان دس رکنی ٹیم کا حصہ رہے

اسلام آباد (سپاٹ سٹوری): سوات سے تعلق رکھنے والے تین کوہ پیماؤں نے پیر چناسی نانگا چھوٹی سر کردی ہے۔ سوات کے کوہ پیما علی شہاب، محمد رحیم ارو ستار خان دس رکنی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ یوم دفاع کے موقع پر وطن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیر چناسی نانگا ٹاپ پر 200 فٹ لمبا ہلالی پرچم لہرادیا۔ پاکستانی کوہ پیا ثاقب رحمان نے اپنی 10 رکنی ٹیم کے ساتھ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آزاد کشمیر مظفر آباد سے دو دن پیدل سفر کر کے پیر چناسی نانگا ٹاپ پر پاکستانی پرچم ، پاک آرمی اور آزاد کشمیر کا پرچم لہرا کر شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دس رکنی ٹیم کا انتخاب پاک آرمی، آزاد کشمیر گورنمنٹ اور کشمیر ٹورسٹ پولیس نے کیا تھا، کوہ پیماؤں سے انکا تمام تر تعاون رہا۔

Comments