یونیورسٹی آف سوات میں اوپن ڈے اختتام پذیر،بیشتر طلباء نے شرکت کی

 سوات(سپاٹ سٹوری): یونیورسٹی آف سوات میں اوپن ڈے اختتام پذیر،بیشتر طلباء نے شرکت کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ و اساتذہ نے نئے آنے والے طلباء کو اپنے اپنے شعبوں کے حوالے معلومات فراہم کیئے گئے۔ نئے آنے والے طلباء خوش و مطمئین نظر آئے،تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کے ہدایات کی روشنی میں نئے آنے والے طلباء کیلئے اوپن ڈے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں طلباء نے یونیورسٹی کا دورہ کرکے اپنے مستقبل کے فیصلوں کیلئے آگاہی حاصل کی،یونیورسٹی کے انتظامیہ سمیت ہر شعبہ کے اساتذہ اور دیگر سٹاف نے نئے آنے والے طلباء کو اپنے اپنے شعبوں کے حوالے معلومات فراہم کئیے،نئے آنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ آج کے ویزٹ سے ہمیں کافی آگاہی حاصل ہوئی کہ ہم نے کس شعبے میں کس طرح داخلہ لینا ہیں،یہاں پر ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات سمیت دیگر لیبارٹریز اور سٹودیو کا بھی دورہ کیا،یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے خود تمام شعبوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور نئے آنے والے طلباء کو آگاہی دی،اس حوالے وی سی کا کہنا تھا کہ اوپن ڈے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم سوات کے بچوں کو ایک ایسا فلیٹ فارم مہیا کرے جس سے ان کو داخلہ لینے اور اپنے مستقبل کے فیصلے کرنے میں آسانی پیدا ہو،پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے مزید کہا کہ میں تمام شعبوں کے اساتذہ اور دیگر سٹاف سمیت طلباء کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے آج نئے آنے والے طلباء کی آسانی کیلئے ان کو گائڈ کیا اور ان کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا،یاد رہے سوات یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوپن ڈے کا انعقاد کیا گیا تھا جس کو بچوں اور والدین نے بہت سراہا۔

Comments