ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی اجلاس، ضلع سوات میں ڈینگی صورتحال و اقدامات کا جائزہ لیا

سوات(سپاٹ سٹوری): انسداد ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت و متعلقہ حکام کی شرکت۔ ڈپٹی کمشنرسوات کی جانب سے متعلقہ حکام کو 2013 سے2022 کے درمیان ڈینگی لاروا کی موجودگی سے متعلق ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ہائی رسک علاقوں میں اقدامات تیز کرنے کی ہدایت۔اجلاس میں ڈاکٹر فضل عارف کی سربراہی میں تمام لائن ڈیپارٹمنس کے نمائیندوں پر مشتمل کور ٹیم کو مزید متحرک کرنے اورمتعلقہ ڈیپارٹمنس کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں قواعد و ضوابط کے مطابق اقدامات کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام اداروں بشمول ضلعی اور تحصیل انتظامیہ، ضلعی محکموں اور بالخصوص محکمہ صحت کو ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لیے بھر پور کر دار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنرسوات جنید خان نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل میونسپل آفیسرز کو ڈینگی لاروا کے ممکنہ پرورش والی جگہوں کی نشاندہی کرنے اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے فوری اقدامات شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ افسران سرکاری دفاتر اور اردگرد جگہوں کو صاف رکھنے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور عوام میں شعور بھی بیدار کریں۔انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول صاف رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کو پھلنے پھولنے کا موقع نہ ملے۔

Comments