سوات(سپاٹ سٹوری): یونیورسٹی آف سوات میں تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا،32کمروں اور چھ ہالوں پر مشتمل سٹاف ہاسٹل پر تعمیراتی کام بہت ہی کم وقت میں مکمل،30تاریخ کو یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے کیا جائیگا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی کوششوں سے سوات یونیورسٹی میں ترقی کا سفر جاری ہیں،اس حوالے یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیر اعلی کے پی کے کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ موجودہ وی سی کے قابل و متحرک قیادت کے باعث قلیل مدت میں سٹاف ہاسٹل پر تعمیراتی کام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا ہیں،وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ فیز ون تقریبا مکمل ہوچکا ہیں اور فیز ٹو کیلئے ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور جلد اس پر کام شروع کیا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کی ترقی میں وزیر اعلی محمود خان کا کردار قابل ستائش ہیں اور ان کی خصوصی دلچسپی سے یونیورسٹی میں ترقیاتی کاموں سمیت تدریسی نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے سیکرٹری ایچ ای ڈی داؤد خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترقیاتی کاموں کو آسان بنانے میں ان کا اہم کردار ہے،یاد رہے یونیورسٹی آف سوات مین کیمپس الہ آباد میں بیشتر تدریسی اور انتظامیہ عمارات مکمل ہوچکے ہیں اور 80فیصد یونیورسٹی مین کیمپس منتقل ہوچکی ہیں۔
Comments
Post a Comment