سوات: دھماکہ خیز مواد کے لئے جاری لائسنسز منسوخ، لائسنسز کے اجراء اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق تمام کاموں پر پابندی عائد

سوات(سپاٹ سٹوری): ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے لئے جاری لائسنسزکو منسوخ کرتے ہوئے نئے لائسنسز کے اجراء اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق تمام کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے جاری کیے گئے تمام دھماکہ خیز مواد کے لائسنسز منسوخ کئے جاتے ہیں اور آئندہ تین ماہ کے لیے دھماکہ خیز مواد کے لائسنسز کے اجراء پر اگلے احکامات تک پابندی ہوگی۔ اسی طرح دھماکہ خیز مواد سے متعلق تمام کاموں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Comments