کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اجلاس، ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

سوات(سپاٹ سٹوری): کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں ریونیو کے حوالے سے مختلف احداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں ریونیو امور کے حوالے سے کارکردگی اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ریوینیو اہداف پر نظر رکھنے اور اس سلسلے میں ضلعی سطح پر اجلاس تواترسے منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر ریونیو کورٹ کیسسز بروقت نمٹائے جائیں۔ اجلاس میں گوڈ گورننس فریم ورک، سروس ڈیلیوری سنٹرز کا قیام اور لینڈ کمپیوٹرائزیشن میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی نے پیشرفت پر اجلاس کو اس حوالے سے بریف کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں سروس ڈیلیوری سنٹرز قیام آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ بعض اضلاع میں سروس ڈیلیوری سنٹرز کے قیام پرافتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے لینڈ کمپیوٹرائزیشن کو اہم قرار دیتے ہوئے باقی ماندہ اضلاع میں اس کام میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس کو پاکستان سیٹیزن پورٹل اور اضلاع میں کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات کے حل میں پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس ضمن میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ اجلاس میں انسدادِ تجاوزات مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Comments