عالمی ادارہ صحت کے وفد کا سوات کا ایک روزہ دورہ، سیلاب متاثرین کے لئے صحت سہولیات کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا افتتاح کیا
سوات(سپاٹ سٹوری): عالمی ادارہ صحت کے پاکستان کیلئے نمائندہ ڈاکٹر پلیتہ گُنرتنا ماہی پالا نے سیلاب سے متاثرہ ضلع سوات کا ایک روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد سلیم خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات کو متاثرین سیلاب کیلئے ادویات حوالے کی اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں مٹہ اور مدین کے صحت مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں بچوں کو پولیو ویکسین پلائی اور ہسپتال میں موجود مریضوں اور بچوں سے ملاقات بھی کی۔ ضلعی محمکہ صحت کی جانب سے وفد کو سوات میں سیلاب کی تباہی اور محکمہ صحت کی کارکردگی اور ضروریات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے موقعے پر عالمی ادارہ صحت کے نمایئدے کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ 13 اضلاع کیلئے ریپڈ اسسمنٹ مکمل کر لی ہے۔ دورے کے موقعے پر ڈبلیو ایچ او کے نمایئدہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن محکمہ صحت کو ایمرجنسی رسپانس میں معاونت فراہم کر رہا ہے جسمیں ادویات کی فراہمی، پیشہ ورانہ خدمات و دیگر آلات کی فراہمی شامل ہے۔ دورے کے اختتام پر وفد نے ڈی ایچ او آفس سوات میں واقع ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔
Comments
Post a Comment