سوات میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف تاریخی مظاہرہ، جنت نظیر وادی میں خون کی ہولی نہ کھیلیں، مظاہرین کا مطالبہ

سوات(سپاٹ سٹوری): سوات میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مینگورہ شہر میں تاریخی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی  اور امن کے لئے نعرے لگائے۔ احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، پی ٹی ایم ، پاکستان تحر یک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ضلعی اور صوبائی قائدین کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوات میں امن کا قیام حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ سکول وین پر حملہ اور بائی پاس روڈ پر مقابلے پر اعلیٰ حکام کو نوٹس لینا چاہیئے۔ مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ جب طالبان سوات سے واپس چلے گئے تھے تو کیوں آۓ اور کیسے آئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے ملزمان کو فوری طور پر عوام کے سامنے پیش کیا جاۓ اور مزید سوات میں خون کی ہولی نہ کھیلی جائے اور نہ کسی کو کرنے دیں۔ احتجاجی مظاہرے میں نجی سکولوں کے اساتذہ کرام ،طلباء ، وکلاء برادری اور دیگر مکاتیب فکر کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

Comments