انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے براہ راست فضائی پروازیں ضروری ہیں، مارتھینی


جکارتہ (سپاٹ سٹوری): انڈونیشیا کی سیاحت اور معاشی تخلیقی صلاحیت کی نائب وزیر Ni Made Ayu Marthini نے کہا ہے کہ دوطرفہ سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان براہ راست پروازیں بہت ضروری ہیں۔جکارتہ میں بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ملکوں میں باہمی منڈیوں اور مختلف اقتصادی شعبوں کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے باہمی اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔وزیر نے کہا کہ انڈونیشیا میں پاکستانی سیاحوں کیلئے کئی متاثر کن جگہیں ہیں اور انڈونیشیا کی حکومت ہمیشہ پاکستانی سیاحوں کا خیر مقدم کرتی ہے۔

Comments