علامہ اقبال کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعراور فلسفی کے طور پر ہوتا ہے، اپنی شاعری سے سوئے ہوئے ذہنوں کو جگایا، ڈاکٹر حسن شیر

 


سوات(سپاٹ سٹوری): شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا آج یوم پیدائش ہے۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک میں اقبال کو خراج عقدت پیش کیا جارہا ہیں، علامہ اقبال کا شمار بیسویں صدی کے ممتاز شاعراور فلسفی کے طور پر ہوتا ہے۔ علامہ اقبال اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں بہترین شاعری کرتے تھے۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے سوئے ہوئے ذہنوں کو جگایااورخودی کا فلسفہ پیش کیا۔ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر اور وی سی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں ڈاکٹر خیرالزمان نے سوات یونیورسٹی میں یوم ولادت علامہ اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے کیا،وی سی بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خیرالزمان نے شاعر مشرق کی پیدائش کے مناسبت سے کہا کہ انہوں نے نوجوانوں کو خودی کا مقصد سمجھانے کی کوشش کی اور عوام کو جگانے کیلئے اپنی شاعری سمیت عملی جدوجہد کیا،انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے حقیقی ہیرو ہیں اور ان کے سکھائے گئے راستے پر چل کر ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائینگے،تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سوات یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ علامہ اقبال کے راستے پر چل کر اپنے ملک و علاقے کا نام روشن کرینگے،محدود وسائل میں رہ کر یہاں کے عوام میں دنیا کا مقابلہ کرنے کا جذبہ ہے اور ہم کوشش کررہے ہیں کہ یہاں کے طلباء کو دنیا کے بہترین و قابل لوگوں میں شمار کرے،تقریب جرنلزم اینڈ ماس کمیونکشن دیپارٹمنٹ میں منقد ہوئی جس میں مخلتف شعبوں کی طلباء سمیت فیکلٹی ممبران نے شرکت کی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں ڈاکٹر خیرالزمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ان کے ساتھ پرو وی سی ڈاکٹر سلطان اور شعبہ مطالعہ پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر افتخار بھی موجود تھے،تقریب میں رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات،ٹریجرار،انچارج جرنلزم اینڈ ماس کمیونکشن بھی شریک تھے۔

Comments