آر پی او ملاکنڈ ڈویژن کی سربراہی میں سوات، شانگلہ کے اضلاع کے مابین پہاڑی میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
سوات(سپاٹ سٹوری): سوات اور شانگلہ کے اضلاع کے مابین پہاڑی علاقوں میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔ پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقوں چورلکہ،پیر گندے،کارینگل،المانے،جیشاڑ،ٹوپسین،مناگوکے علاقوں میں جاری ہے۔ پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ضلع شانگلہ کے علاقوں مندرئ ٹاپ، کوز گمکٹ، برگمکٹ، بیلو، جوارو بیلہ، کروڑئ اور مناگو میں بھی جاری ہے۔
پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی قیادت ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان کررہے ہیں. پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ڈی پی او شانگلہ عمران خان، ایس پی لوئر سوات ارشد خان اورایس پی اپر سوات خان خیل خان بھی موجود ہیں۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ضلعی پولیس ایلیٹ فورس، بی ڈی یو اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے جوان حصہ لے رہے ہیں. پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آاپریشن کے دوران خوازہ خیلہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران ہر قسم مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی جاری ہے. ملاکنڈ ریجن میں سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری رہے گی۔ ریجن میں امن وامان کو بحال رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
Comments
Post a Comment