سوات(سپاٹ سٹوری): سال2023کو سوات یونیورسٹی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب سفر کریگی اور ادارے کو جدید و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی خطوط پر استوار کیا جائیگا،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کی باصلاحیت و قابل قیادت کی وجہ سے اس سال یونیورسٹی آف سوات میں بیشتر ٹیکنالوجیکل پراجیکٹس ہونگے جس میں کیمپس منیجمنٹ سسٹم (CMS)، انٹرپرائزز ریسورس پلاننگ (ERP)، ورچول یونیورسٹی کے تعاون سے آن لائن ڈسٹینس لرننگ (ODL)، آن لائن بلینڈڈ لرننگ (OBL) شامل ہیں اس طرح یونیورسٹی آف سوات کے مین کیمپس میں فائبر آپٹیکس لین بچایا جائیگا جو طلباء و سٹاف کو تیز ترین انٹرنیٹ سپیڈ مہیا کریگی، سال 2023 کو ڈیجیٹل سال اس لیئے بھی کہا جارہا ہیں کہ اس سال خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے مین کیمپس میں منفرد و جدید ٹیکنالوجی سے لیز سپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کیا جائیگا جس سے سوات میں موجود آئی ٹی کے کاروبار سے منسلک لوگ مسفید ہونگے اور یہاں کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے اس دور میں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان مہیا کی جائے گی۔ اس طرح یونیورسٹی آف سوات میں تدریسی و ایڈمینسٹریٹو نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلجنس سسٹم (AIl Attendance) انسٹال کیا جائیگا جس سے طلباء و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا جائیگا، سال 2023کو ڈیجیٹل قرار دینے کا مقصد یونیورسٹی آف سوات کے طلباء، فیکلٹیز و سٹاف کے استعداد کار میں جدید تقاضوں کے مطابق مزید اضافہ کرنا اور دیگر ملکوں سے مقابلہ کرنے کیلئے قابلیت سمیت ہنر مند طلباء پیدا کرنا ہیں۔
Comments
Post a Comment