یونیورسٹی آف سوات نے طلباء کے پریکٹیکل کام کیلئے موبائل بائیو لیب متعارف کر لیا۔

سوات(سپاٹ سٹوری): یونیورسٹی آف سوات نے لائف و کیمیکل سائنسز کے شعبوں میں پریکٹیکل کام کیلئے موبائل بائیو لیب متعارف کر لیا۔ سوات یونیورسٹی اور ان سے منسلک طلباء اپنا لیبارٹری ورک اب ہر جگہ موبائل بائیو لیب کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ موبائیل بائیو لیب بس یونیورسٹی آف سوات پہنچ گئی ہیں،تمام سہولیات سے آراستہ یہ گاڑی ورچوئل یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں جس سے سوات کے طلباء مستفید ہونگے۔ وائس چانسلر پروفیسر حسن شیر کے آنے کے بعد ورچول یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سوات کے مابین ایم او یو سائن کی گئی تھی، جس کے تحت موبائیل بائیو لیب فراہم کی گئی ہیں۔ دوسری جانب بیشتر پروگرامز پر کام جاری ہیں جس میں آن لائن ڈسٹنس لرننگ (ODL) اور آن لائن بلینڈڈ ایجوکیشن (OBE) شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف سوات انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی تمام ضابطے پورے کر کے سوات کے لوگوں کے بہتر مفاد میں ان پروگراموں کا آغاز کرینگے۔ یاد رہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے بیشتر قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ یونیورسٹی آف سوات کی ترقی و بہتری کیلئے ایم او یوز سائن کئے ہیں جن کے ثمرات سے یہاں کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

Comments