اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیاہے کہ ترکیہ اور شام میں بڑے پیمانے پر آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والوںکی تعداد دو کروڑ تیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ادار ے کے سینئر ایمرجنسی آفیسر کے مطابق شام کے متاثرہ علاقوں پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ادھر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ اس مشکل گھڑی میں بحالی اور تعمیر نوکیلئے دونوں ممالک کے ساتھ مل کرکام کریںگے۔
Comments
Post a Comment