سوات میں شدید زلزلے سے دو افراد جاں بحق، ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی، زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
سوات(سپاٹ سٹوری): ملک بھر کی طرح سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے۔ سوات اور شانگلہ میں عمارتیں اور دیواریں گرنے کے باعث 145 سے زائد افرادزخمی ہو گئے ہیں جن کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زلزلے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں قندیل مدین سے تعلق رکھنے والی اسالہ حسن دختر حبیب الرحمن اور شموزئی میں 16 سالہ حمزہ دیوار گرنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں سوات اور شانگلہ کے 145 سے زائد زخمیوں کو لایا جن میں معمولی زخمیوں کوطبی امداد کے بعد چھٹی کر دیا گیا ہے جبکہ اس وقت اسپتال میں ساٹھ سے زائد افراد زیر علاج ہیں۔
Comments
Post a Comment