برازیل، کینیا اور صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک ہو گئے۔


اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): کینیا اور صومالیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیا کے علاقے گلگل میں سیلاب سے تین بچوں سمیت چار خواتین ہلاک ہو گئیں۔ جنوبی صومالیہ کے قصبے بار دہیرے میں سیلاب سے چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔ دونوں ملکوں میں خشک سالی کے باعث  پانی کی کمیابی کا شکار ہیں جہاں  کے بعض علاقے سال کے دوران سیلاب کی نذر بھی ہو جاتے ہیں۔ 

دوسری جانب برازیل کے شمالی صوبوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حالیہ ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں سے متاثرہ صوبوں ایکر، آمازوناس، پارا، رونڈونیا، ٹوکانٹنس اور ماران ہووا  کے بعض شہروں میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اس وقت تک  6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متاثرین کی تعداد  50 ہزار سے زیادہ ہے۔ برازیل قومی محکمہ موسمیات  نےبارشیں جاری رہنےا ور شدید درجے کے طوفان کی وارننگ دی ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق قدرتی آفت کی وجہ سے 2 ہزار 500 افراد اپنا گھربار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور خاص طور پرصوبہ  ایکر  میں ہنگامی امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں۔

Comments