کبل سی ٹی ڈی تھانہ دھماکہ، شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگی جبکہ 37 زخمی


سوات (سپاٹ سٹوری): سوات کے علاقہ کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگی جبکہ 37 زخمی ہوگئےہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ تھانے کے اندرہوا ہے جس کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے۔ زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ کے نیتجے میں عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔آس پاس کے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ دھماکے کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

Comments