سوات کبل میں پیر کے شام کو ہونے والے دھماکے کی جگہ پر پاک آرمی اور ریسکیو 1122 کا مشترکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سوات(سپاٹ سٹوری): سوات کبل میں پیر کے شام کو ہونے والے دھماکے کی جگہ پر پاک آرمی اور ریسکیو 1122 کا مشترکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبہ کلیئر ہونے تک ریسکیو اپریشن جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان خود موقع پر موجود ہے۔ ریسکیو آپریشن میں سوات، شانگلہ اور ملاکنڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یاد رہے کہ دھماکے سے 18 شہید اور 70 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں 11 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں۔
Comments
Post a Comment