سوات (سپاٹ سٹوری): سوات کے علاقہ کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکہ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت ایک خاتون شہید جبکہ 26 زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ کے نیتجے میں عمارت زمین بوس ہونے کی وجہ سے جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔آس پاس کے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ دھماکے کے باعث عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
Comments
Post a Comment