کبل سی ٹی ڈی تھانے دھماکے میں شہید 9 پولیس اہلکاروں کا اجتماعی نماز جنازہ کبل پولیس لائین میں ادا کردی گئی ہیں۔
سوات(سپاٹ سٹوری):سوات کے تحصیل کبل میں کبل سی ٹی ڈی تھانے دھماکے میں شہید ہونے والے 9 پولیس اہلکاروں کا اجتماعی نماز جنازہ کبل پولیس لائین میں ادا کردی گئی۔ یاد رہے کہ اس دھماکے میں اب تک 17 افراد شہید اور 70 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور ،آئی جی ایف سی،آئی جی خیبرپختونخوا اخترحیات گنڈا پور اور علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شہدا کی میتوں کو انکے آبائی علاقوں کے طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment