کوکاری پولیس کی کارروائی، بھائی کو قتل کرنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج


سوات(سپاٹ سٹوری): سوات کے تحصیل بابوزئی کے علاقے کوکاری میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اپنے بھائی کو کودالہ سے قتل کرنے والا ملزم تین گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔ کوکاری پولیس کے مطابق صابونے کوکارئ کے رہاشی قدرگل نے زمین کے تنازعہ پر اپنے بھائی پر کشئ / کودالہ سے وار کرکے شدید زخمی کردیا جس کو موقع ہسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کےتاب نہ لاکر جاںبحق ہوا۔ قتل کی رپورٹ ملتے ہی ایس ایچ او کوکاری تھانہ ناصر رفیق نے ڈی پی او سوات کے ہدایات کی روشنی میں انویسٹیگشن اور ڈی ایس بی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تین گھنٹوں کے اندر آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہیں۔

Comments