کبل دھماکہ دہشت گردی نہیں شارٹ سرکٹ سے تھانہ میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹا، ڈی پی او سوات

 
سوات(سپاٹ سٹوری): سوات کے تحصیل کبل میں سی ٹی ڈی تھانہ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ڈی پی او سوات نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا کہ کبل دھماکہ دہشت گردی نہیں شارٹ سرکٹ سے تھانہ میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹا انکا مزید کہنا تھا کہ ملبے تلے مزید دھماکہ خیز مواد ہوسکتا ہے، صحافی احتیاط کرے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی تھانہ کے تین منزلہ عمارت میں تقریباً پچاس اہلکار موجود تھے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق باہر سے کسی قسم کا دہشت گردی یا حملے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  عمارت سے کسی شخص کا آدھا دھڑ بھی برآمد ہوا ہے، تاہم تفتیش کی جارہی ہیں کہ یہ دھڑ (آدھا جسم) کس کا ہے۔

Comments