مراد سعید کی کال پر سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

 
سوات(سپاٹ سٹوری) سوات کے تحصیل کبل میں ہونے والے  دھماکے کے خلاف سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔ سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید کی اعلان پر مینگورہ، بٹ خیلہ اور بونیر سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ تمام مظاہروں سے مراد سعید نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔ مینگورہ نشاط چوک میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کی جانب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع کی طرح سوات میں ایک بار پھر دہشت گردی کو ہوا دی جا رہی ہے اور سوات کو دوبارہ اس کا مرکز بنایا جا رہا ہے ۔

احتجاجی مظاہرے سے سابق ایم این اے سلیم الرحمن، سابق ایم پی اے فضل حکیم، ایم پی اے ڈاکٹر امجد، مینگورہ سٹی مئیر شاہد علی خان اور ایڈووکیٹ اختر خان سمیت دیگر قیادت نے بھی خطاب کیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کبل دھماکے کا شفاف تحقیقات کی جائیں۔ احتجاجی مظاہروں نے کثیر تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان شریک ہوئے اور دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

Comments