مینگورہ پولیس اسٹیشن میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم اور سٹی مئیر شاہد علی سمیت 12 کارکنان کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج


سوات(سپاٹ سٹوری): سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں پر ایف آئی آر درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج مینگورہ پولیس اسٹیشن میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر فضل حکیم سمیت 12کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں سٹی مئیر شاہد علی سمیت دیگر افراد بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ یہ ایف آئی آر 10مئی کو عمران خان کے گرفتاری کے بعد نشاط چوک میں اشتعال انگیز تقاریر پر درج کئے گئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق ایف آئی آر میں قتل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

Comments

Post a Comment