سوات(سپاٹ سٹوری): مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ 2 اہلکار شہید ، راہ گیر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس زرائع کے مطابق مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی اچانک فائرنگ سے آن ڈیوٹی 2 پولیس اہلکار عمرا خان اور اشرف علی ساکنان امانکوٹ رحیم آباد شہید، جبکہ حبیب بینک کا سیکیورٹی گارڈ موسیٰ خان ساکن سنگوٹہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Comments
Post a Comment