ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب لاپتہ آبدوزمیں سوار5افرادہلاک

ٹائی ٹینک کے ملبے کے قریب لاپتہ ہونے والی سمندری آبدوز کے آپریٹر نے اعلان کیا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں شدید دبائو کے باعث آبدوز کے اندرونی نظام میں خرابی کے باعث اس میں سوار پانچوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اوشن گیٹ کمپنی کی طرف سے یہ اعلان دن بھر کی تلاش کے بعد ملبہ تلاش کرنے والی امدادی ٹیموں کے دعوے کے بعد سامنے آیا۔ بیان میں کہا گیاکہ لاپتہ ہونے والی آبدوز کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ اس میں سوار چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹاک ٹون رش، شہزاد ہ دائود اور ان کے بیٹے سلیمان دائود، ہمیش ہارڈنگ اور پال ہنریNavgeolet کی افسوس ناک موت واقع ہوگئی ہے۔یہ آبدوزشمالی بحر اوقیانوس میں دومیل سے زائد زیر سمندر گہرائی میں گزشتہ اتوار کو لاپتہ ہوگئی تھی۔

Comments