اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف اشیائے صرف کی قیمتوں میں 70 فیصد تک رعایت دے دی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر یو اے ای میں مختلف سپر اسٹورز نے اشیائے صرف اور دیگر چیزوں کی قیمتوں میں 25 سے 70 فیصد تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دبئی اور شارجہ میں سپر اسٹورز نے کھانے پینے کی تمام اشیا پر مختلف رعایتوں کا اعلان کیا ہے اور صارفین رعایتی قیمتوں پر اشیائے صرف جولائی کے پہلے ہفتے تک حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف کھانے پینے کی اشیا ہی نہیں بلکہ الیکٹرونکس، کاسمیٹکس، ملبوسات اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کی خریداری پر بھی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ سپر اسٹورز نے عید کے موقع پر صارفین کے بڑھتے رش کے پیش نظر ان کی سہولت کے لیے اوقات کار بھی بڑھا دیے ہیں۔
Comments
Post a Comment