امجد ٹریڈرز کے دوسرے برانچ کا افتتاح کردیا گیا


 سوات(سپاٹ سٹوری): امجد ٹریڈرز کے دوسرے برانچ کا افتتاح کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گڑ بازار مینگورہ میں امجد ٹریڈرز کے دوسرے برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔ باقاعدہ افتتاح ملاکنڈ ڈویژن تاجر برادری کے صدر عبدالرحیم نے کیا اس موقع پر سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین رشید اقبال، ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم، ڈی آر سی کے چیئرمین نعیم خان، صحافی مراد علی خان سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ صدر عبدالرحیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں کاروبار بڑھتا جا رہا ہے اور نت نئے ورائٹی کے کاروبار سے یہاں پر کاروبار کو مزید فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو تاجر برادری کو ریلیف دینا چاہیے تاکہ تاجروں کے مشکلات کم ہوسکیں اور کاروبار کو مزید فروغ مل سکیں۔

Comments