امارات میں نجی شعبے کے لئے عید کی 6 چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


 ابوظبی (سپاٹ سٹوری): یواے ای میں عیدالاضحیٰ پر 6 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے جو منگل 27 جوں سے جمعہ 30 جون (9 سے 12 ذوالحج) تک ہوں گی ۔ جس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات بھی ہوں گی یوں یہ چھٹیاں 6 ہوجائیں گی ۔ اس میں اگر پیر کی چھٹی بھی شامل کرلی جائے تو پھر اس سے قبل آنے والے اختتام ہفتہ کی دو تعطیلات کے سبب چھٹیاں 9 ہوجائیں گی۔ یہ رواں سال کی معاوضہ کے ساتھ سب سے طویل چھٹیاں ہوں گی تنخواہ والی چھٹی ہوگی۔ امارات میں عیدالاضحیٰ بدھ 28 جون کو منائی جائے گی۔

Comments