سوڈان کے پڑوسی ممالک ہجرت کرنے والے افراد کیلئے سرحدیں کھلی رکھیں: اقوام متحدہ

 
اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): اقوام متحدہ نے سوڈان کے پڑوسی ملکوں پرزوردیاہے کہ وہ سیکیورٹی کے خطرات کے باوجود اپنی سرحدیں کھلی رکھیں کیونکہ تنازع کے باعث ملک چھوڑنے والوں کی تعدادپانچ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ فلیپوگرینڈی نے اے ایف پی کیساتھ ایک انٹرویو میں خبردارکیاکہ دوماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے سوڈان کے پڑوسی ملکوں میں عدم تحفظ کاخطرہ پیدا ہوگیاہے۔اس سے پہلے کینیا کے دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں فلیپوگرینڈی نے کہاتھا کہ تنازعہ شروع ہونے سے اب تک پانچ لاکھ افرادسوڈان چھوڑچکے ہیں اور بیس لاکھ بے گھر ہوگئے ہیں۔

Comments