رواں سال پاکستان میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے،ہم ملکر اپنے وطن کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کریں گے،خواجہ عرفان


سوات(سپاٹ سٹوری): ڈبلیو ایچ او ملاکنڈ ڈویژن کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر خواجہ عرفان اور یونیسیف کی شاداب یونس نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے اور ہم سب ملکر اپنے وطن کو پولیو جیسے موذی مرض سے پاک کریں گے تاکہ پاکستان میں کوئی بچہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکے۔ سیدو شریف کے مقامی ہوٹل میں یک روزہ میڈیا ورکشاپ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں صرف دو ممالک پاکستان اور افغانستان ہے جہاں پولیو کا وائرس پایا جاتا ہے اور اپنے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ہر بار اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو صرف بچوں کو نہیں ہوتا اور بڑے عمر کے افراد کو بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن سیاحتی علاقہ ہے اور انہوں نے تمام داخلی راستوں پر مستقل طور پر پولیو کی ٹیموں کو تعینات کیا ہے تاکہ انے والے سیاحوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جاسکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان نے کہا کہ ہم جب تک پولیو سے پاک نہیں ہوں گے اس وقت تک دنیا ہم کو تسلیم نہیں کریگی اس لئے ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کو پولیو سے پاک کردیں۔

Comments