اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): سعودی عرب نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی باشندوں کی آبادکاری کے پروگرام کی سختی سے مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینیوں کے خلاف ہر طرح کے تشدد اور جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے جامع حل کے لئے سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ فلسطینی بستیوں پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں حالیہ مہینوں کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہواہے۔
Comments
Post a Comment