پشاور(سپاٹ سٹوری): پشاور میں معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ میڈیا پر الگ چیز بتا رہی ہے اور عدالت میں جو کیس چل رہا ہے وہ الگ ہے۔ اس بات کو کلیئر کرنے آئی ہوں۔ فضا(حریم شاہ) نے جو الزامات لگائے میرے خلاف لگائی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ عدالت نے مجھے ضمانت پر رہا کیا ہے۔ فضا (حریم شاہ) نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں کہ میری ویڈیوز وائر کئے ہیں۔ میں نے ٹک ٹاک لائیوں دکھایا ہے اس میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ثابت کرونگی کہ اس لائیو میں کچھ نہیں تھا۔ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے, اور نہ کسی سیاست رہنما سے تعلق ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر میرا کسی سے تعلق ہوتا تو میں 2 دن جیل میں نہ گزارتی۔
Comments
Post a Comment