چین کا انسدادِ دہشت گردی بارے میں دوہرا معیار ترک کرنے پر زور

اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): چین نے انسدادِ دہشت گردی کے بارے میں دوہرا معیار ترک کرنے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی پر جنرل اسمبلی میں مباحثے کے دوران عالمی ادارے میں چین کے مستقل مندوب ZHANG JUN نے کہا کہ دہشت گردی ایک بڑا مسئلہ ہے جس سے عالمی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ پیچیدگیوں اور انسدادِ دہشت گردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔مستقل مندوب ZHANG JUN نے افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments