اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): دنیابھر میں تقریباً تیس لاکھ عازمین حج آج (پیر) مناسک حج کی ادائیگی کے لئے منیٰ میں جمع ہوگئے ہیں۔ریڈیوپاکستان کے نمائندے جاوید اقبال نے مکہ سے بتایا ہے کہ عازمین حج آج دن اور رات خیمہ بستی میں قیام کریں گے جس کے بعدوہ میدان عرفات کی طرف روانہ ہوں گے۔زیادہ تر پاکستانی عرفات ریل کے ذریعے جائیں گے ایسا پہلی مرتبہ ہورہا ہے 63 فیصد پاکستانیوں کو ٹرین کے روٹ کے قریب خیمے الاٹ کئے گئے ہیں۔دیگر عازمین حج کوہ عرفات کا سفر بس یا پیدل کریں گے۔پاکستان کے حج مشن نے حاجیوں سے کہا ہے کہ وہ گرم موسم اور ہجوم کی وجہ سے کسی مشکل سے بچنے کے لئے طے شدہ پروگرام کے مطابق روانہ ہوں۔
Comments
Post a Comment