اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): بھارتی شہر حیدرآباد میں فٹ پاتھ پر سوئے دو افراد کو نامعلوم افراد نے پتھر سے کچل کر قتل کردیا، پولیس حکام کے مطابق بدھ کی صبح کو یہ واقعہ پیش آیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد میں فٹ پاتھ پر سونے والے دو افراد کو قتل کردیا گیا، یہ واقعہ میلاردیوپلی کے علاقہ میں پیش آیا جہاں دونوں مقتولیں فٹ پاتھ پر رات گزارتے تھے۔ بدھ کی صبح رونما ہونے والے اس واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ افراد میلاردیوپلی کے دُرگا نگر میں فٹ پاتھ پرسورہے تھے، اس دوران بعض نامعلوم افراد آئے اور ان کے اوپر بڑا سا پتھر پھینک دیا جس کے نیچے دب کر دونوں ہلاک ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پتھر اتنا وزنی تھا کہ دونوں افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، مقامی افراد نے ان کی لاشوں کوخون میں لت پت دیکھا اور پولیس کو فوری طور پراس کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Comments
Post a Comment