مودی کادورہ امریکہ،بائیڈن بھارتی وزیراعظم سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پوچھیں

اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کا جیسے ہی امریکہ کا دورہ شروع ہوا نیو یارک کی سڑکوں پر گھومنے والے ڈیجیٹل ٹرکوں پر نصب بڑی سکرینوں پر پیغامات کے ذریعے صدر جوبائیڈن پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی وزیراعظم سے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں پوچھیں۔ ایک پیغام میں امریکی صدر سے کہا گیا کہ وہ نریندر مودی سے پوچھیں کہ آج بھارت نسل کشی کرنے والے ملکوں میں کیوں شامل ہے۔ سیاسی رہنما عمر خالد کی تصاویر کے ساتھ ایک اور پیغام میں پوچھا گیا کہ وہ مقدمہ چلائے بغیر ہزار دنوں سے زائد عرصے سے قید کیوں ہیں۔ بھارت کو گزشتہ چند ماہ میں ہلا دینے والے پہلوانوں کے احتجاج کا بھی ایک ٹرک پر نصب سکرین میں ذکر کیا گیا ۔

Comments