سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی جنین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے فلسطین کے شہرJenin پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں چھ فلسطینی شہیداوردرجنوں دیگرزخمی ہوئے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیل کی قابض افواج کی سنگین خلاف ورزیوں پرمملکت کی طرف سے مذمت کااعادہ کیا۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ کشیدگی بڑھانے سے گریزکرے اورایسے اقدام سے احترازکرے جن کے نتیجے میں فلسطینی علاقوں میں تشدداورتنائومیں اضافہ ہوتاہے۔ 

Comments