اسلام آباد(سپاٹ سٹوری): اس سال دن کا موضوع ہے ''صنفی مساوات کیلئے جدت اور ٹیکنالوجی'' آج جب بیوائوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خواتین کو مسلسل بھارتی فورسز کے مظالم کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق مسلسل بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے جنوری انیس سو نواسی سے اب تک بائیس ہزار نو سو ساٹھ خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ پینتیس برس کے دوران اڑھائی ہزار خواتین کے شوہروں کو زیر حراست لاپتہ کر دیا ہے جس کے باعث ان خواتین کو نیم بیوائوں کا نام دیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment