سوات ایس آر آئی کی جانب سے والی سوات کے پیدائشی دن پر والی سوات ایورڈ تقسیم کئے گئے۔

سوات(سپاٹ سٹوری): سوات میں والی سوات میاں گل عبدالحق جہانزیب کی یوم پیدائش کی تقریب ودودیہ ہال میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران والی سوات ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے جس میں تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد کو ایوارڈ او نقد انعامات دئے گئے ۔لابٹ سکول کے پرنسپل عنایت الرحمان،پرنسپل نگہت اختر،طالب علم انیس احمد،لائبہ امین کو پچاس ہزار روپے اور والی سوات ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایس آر آئی کمیونٹی ماڈل سکول خورگاڑے کے پرنسپل کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ اور بیس ہزار روپے کیش، ایس آر آئی گرلز ماڈل سکول اسلامپور کی مس سلمیٰ کو ایوراڈ اور دس ہزار روپے نقد انعام جبکہ ایس آر آئی کمیونٹی ماڈل سکول خور گاڑے کے ٹیچر قدرت اللہ کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ اور دس ہزار روپے کیش،ایس آر آئی کمیونٹی ماڈل سکول گٹو سر کے ٹیچر انور اللہ کو ایوارڈ اور دس ہزار روپے کیش انعام جبکہ ایس آر آئی کمیونٹی ماڈل سکول زرے سر کے ٹیچر محمد لائق کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ اور دس ہزار روپے کیش انعام دیا گیا ۔ تقریب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ،والی سوات کے پوتے میاں گل شہریار امیر زیب، پوتی زیب النساء جیلانی چئیر پرسن ایس آر آئی اور مختلف تعلیمی اداروں کے افسران اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر آئی کی جانب سے والی سوات ایوارڈ ایک خوش آئند اقدام ہے ، اس طرح کی سرگرمیوں سے لوگوں کو حوصلہ ملتا ہے ۔ ایس آر آئی کی چئیر پرسن زیب النساء جیلانی اور میانگل شہریار امیر زیب نے کہا کہ والی سوات نے یہاں کے لوگوں کو تعلیم سے روشناس کرایا، تعلیمی ادارے بنوائے اور ایک ماڈل ریاست بنائی، آج ان کی پیدائش کے موقع پر والی سوات ایوارڈ کا مقصد لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ان میں کچھ کرنے کا جزبہ پیدا کرنا ہے ۔تقریب میں روایتی موسیقی اور اتنڑ کا بھی مظاہرہ کیا گیا جس سے شرکاء خوب محظوظ ہوئے.



Comments